1 December ,2025
8.2 C
Islamabad

عمران خان کی بہنوں کے ساتھ بدسلوکی پر کارروائی کریں، سہیل آفریدی کا مریم نواز کو خط

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حقوق کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے۔
وزیر اعلٰی نے عدالتی احکامات کے باوجود اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے حقوق کی خلاف ورزی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے اہلِ خانہ بالخصوص اُن کی بہنوں کو عدالتی اجازت کے باوجود روکا گیا، بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا اور بزرگ خواتین کو ایک کلومیٹر دور سڑک پر بٹھایا گیا جو غیر انسانی، غیر اخلاقی اور عدالتی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خط میں حکومتِ پنجاب سے چار مطالبات کیے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد کیا جائے،  بدسلوکی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، جیل عملے اور پولیس کو واضح ہدایات کی جائیں جبکہ ملاقاتوں کے لیے باوقار اور قانونی نظام ترتیب دیا جائے۔
سہیل خان آفریدی نے خط میں لکھا کہ ’عمران خان سابق وزیراعظم اور اُس جماعت کے قائد ہیں جس کے مینڈیٹ کے تحت خیبر پختونخوا کی حکومت قائم ہے، لہٰذا ان کے حقوق کی خلاف ورزی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔‘
وزیراعلی نے امید ظاہر کی کہ پنجاب حکومت فوری ایکشن لے کر قانون کی بالادستی اور انسانی وقار کو یقینی بنائے گی۔
بدھ کو سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی بہنوں سمیت ان کی جماعت کے رہنما اور کارکنوں نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیا تھا جب پولیس نے ان پر ’تشدد‘ کرتے ہوئے وہاں سے منتشر کیا۔
بعد ازاں علیمہ خان نے بدھ کے روز ہی پریس کانفرنس سے خطاب میں الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکاروں نے ان کی بہن کو زمین پر گِرا کر سڑک پر گھسیٹا جس سے وہ بے ہوش ہونے کے قریب تھیں۔
علیمہ خان کے مطابق پولیس نے ان کی بہن اور کارکنان پر تشدد کیا تھا۔ فوٹو: فیس بک پی ٹی آئی
پی ٹی آئی کے ترجمان وقاص اکرم نے بھی الزامات عائد کیا کہ وہ پرامن طور پر جیل کے باہر احتجاج کر رہے تھے جب پولیس نے پرتشدد طریقے سے انہیں وہاں سے منتشر کیا۔
گزشتہ روز جمعرات کو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں منقد ہوا۔
سپیکر بابر سلیم سواتی، صوبائی صدر جنید اکبر خان، صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان، صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور اراکین صوبائی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں آڈیالہ جیل کے باہر پیش آنے والے واقعے کو شرمناک اور ناقابلِ برداشت قرار دیا گیا اور بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں، صوبائی وزیر مینا خان، رکنِ قومی اسمبلی شاہد خٹک اور رکنِ صوبائی اسمبلی عبدالسلام پر ہونے والے مبینہ تشدد اور رویے کی شدید مذمت کی گئی۔
احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Related
Related

高市早苗“台湾有事论”引发中国全力反制 国际社会有何反应(2025年11月20日)

中国政府接连出招,试图迫使日本首相高市早苗撤回涉及台湾防务的言论。面对排山倒海的压力,这位被称为“铁娘子”的首相似乎仍未退缩。 继发布停止赴日旅游与留学警告、日本电影在华“被下架”后,据日本共同社报道,东京当局先后接获北京通知,暂停进口日本水产,并停止日本牛肉对华出口磋商。 韩国当局星期四(11月20日)称接获北京通知,原订即将在澳门举行的第16次中日韩文化部长会议延期。中国外交部发言人毛宁表示,高市早苗言论“破坏中日韩三方合作的基础和氛围”,导致开会条件“暂不具备”。 台湾总统赖清德呼吁国际社会关注中国报复日本的相关事态。但除了美国驻日本大使已“开腔调侃”、俄罗斯表达声援外,其他西方国家未见发言。分析人士对 BBC 中文表示,如此沉默或许对高市早苗有利。 自高市早苗 11 月 7 日在国会众议院预算委员会发表“台湾有事”与行使集体自卫权的相关言论以来,中国对日本的批评持续不断。19 日,中国外交部发言人毛宁一连回答了五条相关问题。 毛宁在回答 BBC...

کیا نئے یونیفارم سے بنگلہ دیش پولیس کا خراب تاثر بہتر ہو سکے گا؟

بنگلہ دیش کی پولیس نے نئی وردیاں متعارف کرا...

LATEST