Tuesday, May 19, 2026
19 May ,2026
39.8 C
Islamabad

پاک چین اور پاک ایران سرحدی تجارت میں اہم پیش رفت، جدید سکینرز کی تنصیب

اسلام آباد:پاکستان نے پاک چین اور پاک ایران سرحدوں پر تجارتی سامان کی سکیورٹی اور کلیئرنس کے عمل کو تیز کرنے کے لیے جدید ترین سکینر سسٹمز نصب کر دیے ہیں۔

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) کی جانب سے نصب کیے گئے یہ سکینرز سوست ڈرائی پورٹ (پاک چین سرحد) اور گبد بارڈر ٹرمینل (پاک ایران سرحد) پر کام شروع کر چکے ہیں۔ ان جدید سکینرز کی خاصیت یہ ہے کہ یہ محض 22 سیکنڈز میں گاڑیوں کو سکین کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے تجارتی سامان کی کلیئرنس کا عمل تیز اور مؤثر ہو گا۔

یہ سکینرز مصنوعی ذہانت سے لیس ہیں، جو نہ صرف کوڈ کی درست شناخت بلکہ تجارتی سامان کی ساخت کا باریک بینی سے تجزیہ بھی کرتے ہیں۔ اس کے ذریعے حاصل ہونے والا ڈیٹا تجارتی عمل میں شفافیت کو فروغ دیتا ہے، اور معائنے کے مراحل میں انسانی مداخلت کم ہونے سے قانونی تجارت مزید تیز اور مؤثر ہو جائے گی۔

چین اور ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی تجارت کے تناظر میں اس پیش رفت کو نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف سرحدی تجارت میں بہتری آئے گی بلکہ علاقائی روابط کے استحکام میں بھی مدد ملے گی۔

Related
Related

LATEST